Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessایل این جی مہنگی ہونے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی...

ایل این جی مہنگی ہونے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان



(24 نیوز ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے  بعد اب بجلی  مہنگے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق  ایل این جی کی قیمت میں اضافے  کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے ، واضح رہے کہ 

 او گرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.61 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے ،نوٹیفکیشن  میں مزید کہا گیا ہے کہ اگست کیلئے 4.55فیصد اضافے سے سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ، سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت میں3.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 13.57 ڈالر فی ایم بی ٹی یو ہوگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں