اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 8.50 فیصد تک کمی کر دی ،اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 13.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔