لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔ اوگرا نے ایل پی جی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،،گھریلو سلنڈرمہنگا ہو کر 3040 روپے کا ہوگیا۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 257 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔