لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 40 روپے ہوگی۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2024 کے لیے ہوگا۔