Monday, December 23, 2024
ہومBusinessاین ایل سی کا پہلا ٹرک ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے...

این ایل سی کا پہلا ٹرک ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا



(احمد منصور) این ایل سی کا پہلا ٹرک 6 دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا۔

آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کے لئے اہم سنگ میل ہے، آموں کی تازگی برقرار رکھنے کے لئے  این ایل سی نے خصوصی ریفر کنٹینر کا استعمال کیا، ریفر کنٹینر نے دوران سفر درجہ حرارت کو مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا، ریفر ٹرک پر تقریباً پندرہ ٹن آم لادے گئے تھے، ریفر ٹرک نے کل اڑھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کب سے آپریشنل کئے جانے کا امکان ،ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

این ایل سی کے ٹرکوں نے اس سے پہلے کینو اور سبزیوں کی کامیاب ترسیل کی ہے، این ایل سی برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کر رہا ہے، این ایل سی کی اس سروس کی بدولت پھلوں اور زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں