Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا

ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا


ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 428 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 645 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں