Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار

ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی کے طور پر ابھرا ہے۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کو ایم ایس سی آئی ایشیا ایمر جنگ اینڈ فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں پاکستانی کرنسی گزشتہ ایک سال کے دوران 3.1 فیصد بہتری کے ساتھ 278.12 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔روپے کی قدر میں بہتری کی بنیادی وجوہات میں آر ڈی اے انفلوز ، ترسیلات زر ، مستحکم ایکسپورٹ ، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر ممالک سے قرضوں کا حصول اور قرضوں کارول اوور ہونا ہے ۔ایشیا میں دوسرے نمبر پر سری لنکن کرنسی میں 2.7 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ باقی تمام ممالک بشمول بھارت، چین ، ویتنام اور بنگلہ دیش کی کرنسیوں میں 5.6 فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر 278 تا 278.50 روپے فی ڈالر کی حد تک مستحکم رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں