Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessایک ہفتے میں امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا؟کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار...

ایک ہفتے میں امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا؟کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری



(اشرف خان) کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے پر روپے پر دباؤ کم ہوا، ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 41 پیسے سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک  کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 278.57 روپے سے کم ہوکر 278.16 روپے پر بند ہوا، جبکہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے کمی سے 280.75 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 31 پیسے کمی سے 311 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 19 پیسے مہنگا سے 368.83 روپے پر پہنچ گیا۔

 ایک ہفتے میں یو اے ای 14 پیسے کمی سے 76.35 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں سعودی ریال 10 پیسے کمی سے 74.62 روپے پر آگیا۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 46 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 32 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اس کے علاوہ ملکی مجموعی ذخائر 5.70 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: جج کی شیر افضل، شیخ وقاص اور احمد چٹھہ کی درخواست ضمانت سننے سے معذرت

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوران  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا،100 انڈیکس میں 0.55 اضافہ ہوگیا، جو 435 پوائنٹس اضافے سے 79 ہزار 333 کی سطح پر بند ہوا، شرح سود 2 فیصد کمی کے بعد ساڑھے70فیصد ہونے پر سرمایہ کار سرگرم ہوگئے ۔
ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 80 ہزار 16 اور کم ترین سطح 79 ہزار 262 رہی.
ایک ہفتے میں 76 ارب روپے مالیت کے 3.03 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا،شیئرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 65 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا،جو 10 ہزار 524 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
سٹاک ماہرین کا کہنا ہےکہ معاشی اعداد و شمار بہتر ہونے پر مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 2 فیصد کم کر کے 17.50 فیصد کردی ہے ، ساتھ ہی 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے قرض کی منظوری متوقع ہے،جس پر سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2023 کے مقابلے اگست 2024 میں ترسیلات زر 41 فیصد اضافے سے 2 ارب 94 کروڑ ڈالرز رہیں,ساتھ ہی گاڑیوں کی فروخت 15 فیصد اضافے سے 8 ہزار 699 یونٹس رہی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں