Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessاے ڈی بی آؤٹ لُک رپورٹ حکومتی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق...

اے ڈی بی آؤٹ لُک رپورٹ حکومتی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے: احد چیمہ


—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی آؤٹ لُک رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مستحکم اور پائیدار معیشت کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

احد چیمہ نے مزید کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں، مالی نظم و ضبط بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اقتصادی امور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں