Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessاے ڈی بی قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے...

اے ڈی بی قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے استعمال ہو گی: ترجمان اقتصادی امور


—فائل فوٹو

اقتصادی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے ہو گیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز دے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

وفاقی وزیر احد چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 50 کروڑ ڈالرز قرض کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ایک ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ پروگرام پر عملدرآمد میں معاون ہو گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں