ریزرو بینک نے کلین نوٹ پالیسی کے تحت گزشتہ سال اس سب سے بڑے نوٹ یعنی 2000 روپئے کے نوٹ کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ 19 مئی 2023 کو کل 3.56 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے 2,000 روپے کے نوٹ بازار میں موجود تھے، جب کہ گزشتہ سال کے آخر میں 29 دسمبر 2023 کو یہ تعداد گھٹ کر صرف 9,330 کروڑ روپے رہ گئی تھی۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو پچھلے تین مہینوں میں 2000 روپے کے نوٹوں کی واپسی کی رفتار بہت سست رہی ہے۔