Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessبجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی


استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا دو ماہ بعد ریلیف ہی ریلیف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سب سےپہلی ترجیح ہونی چاہیے، ملکی معاملات کو آگے بڑھنا چاہیے، سازشی عناصر کو شکست ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے متعلق عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، دوماہ کے بعد عوام کے لئے ریلیف ہی ریلیف ہوگا۔

آئی پی پی رہنما نے بتایا کہ شہباز شریف اور مریم نواز دن رات عوامی مسائل کےحل کیلئےمتحرک ہیں، فتنہ اور انتشارکی سیاست کااب پاکستا ن میں کوئی مستقبل نہیں ، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، سب كو ملکی استحكام کیلئے سوچناچاہیے۔

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف نےنوجوانوں کواہم پیغام دیاکہ آزادریاست بڑی نعمت ہے، استحكام اورمعاشی ترقی کیلئے قانون سازی اور ترمیم کرنا پڑی توكرنی چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ استحكام بہت ضروری ہے، موجودہ حكومت كی مدت پوری ہونی چاہیے، نفرتیں اور اختلافات كو بھلاكر ہمیں پاكستان كی ترقی کیلئے سوچنا چاہیے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں