Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessبجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان...

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کیساتھ  معاہدے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط سے متعلق بازگشت کے بعد پاور ڈویژن نے بجلی مہنگی کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں، پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی  قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے چلنے والے خبریں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی خبریں آئی تھی کہ وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کو بجلی7 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔  





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں