Monday, January 6, 2025
ہومBusinessبجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی۔

 نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،  جس  مطابق بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے،صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی ۔ نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل کے سوا تمام صارفین پرہوگا ۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں