Friday, December 27, 2024
ہومBusinessبجلی کی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی، عوام کی پریشانی...

بجلی کی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی، عوام کی پریشانی میں اضافہ


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیےکیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دی تھی جس کے بعد نیپرا نے اضافےکا علان کیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں