Monday, December 23, 2024
ہومBusinessبجلی ہو نہ ہو ادائیگی کرنا پڑے گی نیپرا نے کے الیکٹرک...

بجلی ہو نہ ہو ادائیگی کرنا پڑے گی نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم گرادیا



 (ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے آئندہ 7 سال کے جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔

بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

کے الیکٹر ک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44 روپے 33 پیسے سے 50 روپے 75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایل این جی پر جنریشن ٹیرف20 روپے67 پیسے سے 41 روپے75 پیسے فی یونٹ تک منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

فرنس آئل پرجنریشن ٹیرف 33 روپے 31 پیسے سے 34روپے 64 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیا گیا ہے جب کہ گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف6 روپے 83 پیسے سے9 روپے 62 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں