پی ٹی آئی رہنما ثناء اللّٰہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ بجٹ میں جہاں فارم 47 والے پٹری سے اتریں گے وہاں انہیں روکیں گے۔
وفاقی بجٹ 25-2024ء کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل و پی ٹی آئی کے منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے رہنما پی ٹی آئی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم بجٹ سیشن میں عوام کی نمائندگی کریں گے، جو چیزیں اچھی ہوں گی انہیں سپورٹ کریں گے۔
ثناء اللّٰہ مستی خیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا، یہ ایڈہاک بنیادوں پر چلنے والی حکومت ہے۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں مالی سال 25-2024ء کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔
بجٹ پیش ہونے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔