Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessبجٹ کیلئے 1900 منصوبوں پر تبادلۂ خیال ہوا: میشرِ خزانہ کے پی

بجٹ کیلئے 1900 منصوبوں پر تبادلۂ خیال ہوا: میشرِ خزانہ کے پی


خیبر پختون خوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ کے لیے تقریباً 1900 منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بات کے پی کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے خیبر پختون خوا کے بجٹ 25-2024 ء کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے بجٹ عمل کی خود نگرانی کی ہے۔

خیبر پختون خوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت آج مالی سال 25-2024 ء کا بجٹ پیش کر رہی ہے۔

کے پی کے بجٹ کا حجم 17 سو ارب روپے سے زیادہ رکھا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں