Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessبجٹ 2024-25 کے اہم ترین مندرجات سامنے آ گئے 

بجٹ 2024-25 کے اہم ترین مندرجات سامنے آ گئے 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے ، وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی  تاہم حتمی منظوری وفاقی کابینہ آج شام کو دے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد مقرر کیا گیاہے ، بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 روپے مقرر کیا گیاہے ، قرض ، سود کی ادائیگیوں پر 9 ہزار 7 سو ارب روپے تک خرچ کیئے جانے کا تخمینہ لگایا گیاہے ، وفاقی بجٹ کا خسارہ ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا تخمینہ ہے ، بجٹ میں وفاق کی آمدن کا تخمینہ 15 ہزار 424 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ، وفاقی بجٹ میں ٹیکس آمدن کا تخمینہ 13 ہزار 320 ارب روپے لگایا گیاہے ۔

وفاقی بجٹ میں ٹیکس آمدن کا تخمینہ 13 ہزار 320 ارب روپے لگایا گیاہے ، نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 2103 ارب روپے لگایا گیاہے ، براہ راست ٹیکسوں کا حجم پانچ ہزار 291 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے ، وفاقی ایسکائز ڈیوٹی 672 ، سیلز ٹیکس تین ہزار 855 ارب روپے ، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک ہزار 296 ارب وصولی کا اندازہ ہے ،پٹرولیم لیوی کی مد میں 1080 ارب روپے آمدنی کا اندازہ ہے ، گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سرچار ج کی مد میں 78 ارب روپے آمدن کا اندازہ ہے ، آئندہ مالی سال مرکزی بینک کے منافع کی مد میں 11 سو ارب روپے اکھٹے ہونے کا تخمینہ ہے ، آئندہ برس مجموعی اخراجات کا تخمینہ 24ہزار 710 ارب روپے لگایا گیاہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں