کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں بکرے اور گائے کے گوشت کے علاوہ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی قیمت 100 روپے بڑھا دی گئی جس کے بعد 2100 کے ریٹ پر مٹن فروخت ہونے لگا، گائے کا گوشت 50 روپے اضافے کے بعد 1100 روپے کلو ہو گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہےکہ کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کا فی کلو سرکاری ریٹ 1700 روپے مقرر ہے۔