Monday, January 6, 2025
ہومBusinessبیرونی قرضوںگرانٹس میں 73کروڑڈالرزکمی

بیرونی قرضوںگرانٹس میں 73کروڑڈالرزکمی



(وقاص عظیم)وزارت اقتصادی امورنےجولائی تافروری کےبیرونی فنانسنگ کی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ میں بیرونی قرضوں،گرانٹس میں 73کروڑڈالرزکمی  ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تافروری بیرونی فنانسنگ کی مد میں6ارب68کروڑڈالرز حاصل ہوئے،گزشتہ سال اسی عرصے میں7 ارب 41کروڑ ڈالرز فنڈز ملے تھے،فروری میں گذشتہ سال فروری کے مقابلے میں قرضوں،گرانٹس میں 94 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ۔

رواں مالی سال جولائی تا فروری 2ارب ڈالر کا ٹائم ڈیپازٹ ملا، جولائی تا فروری سعودی آئل فیسلیٹی کی مد میں59 کروڑ 51 لاکھ ڈالرزکا ادھارتیل ملا،جولائی تا فروری نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کےتحت68کرو68لاکھ ڈالر ملے،فروری 2024 میں قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 33 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز ملے ،فروری 2023 میں قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ ڈالرز ملے تھے۔رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ17 ارب62 کروڑ ڈالرزلگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آٹو فنانسنگ میں مسلسل 20 ویں مہینے سے تنزلی کا رجحان ہے، جو فروری 2024 میں کم ہو کر 242 ارب 90 کروڑ روپے پر آگئی ہے، جس کا حجم جنوری کے اختتام تک 246 ارب روپے تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے۔برسلز میں نیوکلیئر سمٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی مالیاتی ادارے پہلے نیوکلیئر لفظ کی وجہ سے اس کو فنانس نہیں کرتے تھے مگر اب رائے بن رہی ہے۔

ضرورپڑھیں:ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں ،صارفین پر967 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

انہوں نے بتایا کہ میں نے یہی کہا کہ ان اداروں کو اس کی فنانسنگ کرنی چاہیے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو بھی یہ مہیا ہوسکے، میں نے دیکھا کہ کئی ممالک کے سربراہوں نے بھی اس بات کا اعادہ کیا۔جوہری توانائی کے حوالے سے اہم تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، پاکستان جوہری سیکٹر سے 3 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے، نیو کلیئر انرجی ماحول دوست بھی ہے اور سستی بھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں