(اشرف خان)یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کیلئے تمام بینک بند رہیں گے ،یکم رمضان کو کو زکوةٰکی کٹوتی کیلئے “بینک تعطیل” قرار دیا گیا ہے۔
تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے،بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں/،مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کیلئے دفتر میں حاضر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے پریشان کن خبر