Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessبینکوں میں پیسہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

بینکوں میں پیسہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر



(24 نیوز) بینکوں سے لین دین کرنے والوں کے لئے اہم خبر، آئندہ 10 روز میں بینک صرف 3 دن کھلیں گے۔

ملک بھر میں یوم کشمیر، الیکشن اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے بینک آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن کھلیں گے، ملک بھر میں بینکس 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 5 فروری بروز پیر یوم کشمیر جبکہ 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار چھٹی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

بروز منگل 6 فروری کو بینک دوبارہ کھلیں گے اور 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر بند ہوں گے، 9 فروری بروز جمعہ کو بینک دوبارہ عوامی لین دین کریں گے، 10 اور 11 فروری کو بینکوں کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔

اس طرح آئندہ 10 دن میں بینک صرف 3 دن کھلیں گے اور 6دن بند رہیں گے البتہ جو برانچز ہفتہ کو کھلتی ہیں وہ 5 دن کھلی رہیں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں