Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessبینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر


(وقاص عظیم) قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی، وزارتِ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.16 سے کم کرکے 13.92 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا منافع 12.72 سے کم کرکے 12.12 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 15.20 فیصد سے کم کرکے 11.60 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹس کا منافع 14.2 سے کم کرکے 13.92 فیصد، شہداء اکاؤنٹ کا منافع 14.16 فیصد سے کم کرکے 13.9 فیصد، سپیشل سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 15.20 سے کم کر کے 13 فیصد، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 14.25 سے کم کرکے 11.16 فیصد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ختم، نل فائلرز کی تعداد کتنی؟ حیران کن اعدادوشمار جاری

واضح رہے کہ نئے پرافٹ ریٹس کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں