Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessتجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

تجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کا تجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ 
 ادارہ شماریات سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ملک میں معیشیت کا پہیہ چلتے ہوئے سال 2024 میں سب سے کم تجارتی خسارے کا سامنا ہوا، اگست 2024 میں تجارتی خسارہ 20.5 فیصد کمی سے 1 ارب 68 کروڑ ڈالر رہ گیا، یہی تجارتی خسارہ اگست 2023 میں 2 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا، اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں برآمدات 15.9فیصد اضافے سے 2 ارب 74 کروڑ ڈالر رہی، اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں درآمدات 1.3 فیصد کمی سے 4.41 ارب ڈالر رہی، اگست کے مہینے میں برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ بنی۔  رواں مالی سال 2 ماہ میں برآمدات 14 فیصد اضافے سے 5.05 ارب ڈالر رہی ،رواں مالی سال 2 ماہ میں درآمدات 5.7 فیصد اضافے سے 8.62 ارب ڈالر رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں