Wednesday, December 25, 2024
ہومBusiness ترسیلات زربرآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہوزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

 ترسیلات زربرآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہوزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ جاری



(24نیوز)وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری،رواں مالی سال ترسیلات زر،برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔
 رپورٹ کے مطابق ایک سال میں روپے کی قدرمیں اضافےسمیت مالی ذخائر میں بھی اضافہ ہوا، ایف بی آرمحصولات سمیت نان ٹیکس آمدنی میں بھی بڑھ گئی ہے۔

رواں مالی سال سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں7.7 فیصد ،ایف بی آر محصولات میں 30.8 اور نان ٹیکس آمدنی 95.8 فیصد  جبکہ رواں مالی سال برآمدات میں گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں11.3 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ  کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال درآمدات میں 2.3 فیصد کی کمی ہوئی،ایک سال میں مالی خسارے میں 20.3 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال مالی خسارہ 3929 ارب روپے سے بڑھ کر 4726 ارب روپے پرپہنچ گیا۔

ایک سال میں مالی ذخائر میں ساڑھے تین ارب ڈالرزکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، روپے کی قدر میں 8 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا،ایک سال میں سرمایہ کاری 142.9 فیصد بڑھ گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں