Friday, December 27, 2024
ہومBusinessتنخواہوں پر ٹیکس وصول کیسے ہوگا؟طریقہ کار جاری

تنخواہوں پر ٹیکس وصول کیسے ہوگا؟طریقہ کار جاری



(ویب ڈیسک)تنخواہوں پر ٹیکس وصول کیسے ہوگا؟طریقہ کار جاری کر دیا گیا،فیڈرل بورڈ اف ریونیو (ایف بی آر) نے تنخواہ دار طبقہ جو سال میں 6 لاکھ سے 41لاکھ روپے سالانہ تنخواہ وصول کرتا ہے اس پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہانہ 50ہزار یعنی سال میں6لاکھ تنخواہ وصول کرنے والے پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا تاہم 6 سے 12 لاکھ وصول کرنے والے پر 6 لاکھ سے اوپر پانچ فیصد لاگو ہوگیا ہے۔

 12لاکھ سے 22لاکھ تک 30 ہزار فکسڈ اور 12 لاکھ سے اوپر 15 فیصد عائد ہوگیا، 22 لاکھ سے 32 لاکھ تنخواہ پانے والے پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے اوپر سے 25 فی صد  ٹیکس کٹے گا۔

رواں مالی سال کےدوران 12 لاکھ سے 22لاکھ تک 30 ہزار فکسڈ اور 12 لاکھ سے اوپر 15 فیصد۔ 22 لاکھ سے 32 لاکھ تنخواہ پانے والے پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے اوپر پر 25 فی صد، 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ پر 4 لاکھ تیس ہزار فکسڈ اور 32 لاکھ سے اوپر 30 فیصد اور 41 لاکھ روپے سے اوپر تنخواہ پانے والوں پر سات لاکھ روپے فکسڈ اور 41 لاکھ سے اوپر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں