Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessتنخواہ کے سلیب کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز...

تنخواہ کے سلیب کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز کی منظوری



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے تنخواہ کے سلیب کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز کی منظوری دیدی۔
کمیٹی نے یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپٹل گین ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی،نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، کمیٹی نے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ ٹیکس وصولی کیلئے نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کر دی۔

سینیٹر انوشہ رحمان  کا کہناتھا کہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے جس پرچیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا، گریڈ 17 سے  22 کے افسران کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں