وزیرِصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ صنعت کاری کا عمل تیز کرنے کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹس پر پالیسی بنا رہے ہیں۔
چوہدری شافع حسین سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کی۔
اس ملاقات میں انڈسٹری کو درپیش مسائل اور انڈسٹری کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس پر ایسی پالیسی لارہے ہیں جس سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا، انڈسٹری کے مسائل باہمی مشاورت سے مل بیٹھ کر حل کیے جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز بنائیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے مفید بات چیت ہوئی، آئندہ کوئی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ زرعی زمین پر نہیں بنے گی۔