Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessتیل کی قیمتوں میں اضافہ

تیل کی قیمتوں میں اضافہ



(اشرف خان)اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کے بعد  خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.20 فیصد کا اضافہ ہوگیا،امریکی خام تیل 2.20 فیصد مہنگا ہوکر 84.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،لندن برینٹ آئل 2.10 فیصد مہنگا ہوکر 88.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے تیل کے درآمدی ممالک کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی ،خام تیل مہنگا ہونے سے درآمدی ممالک میں مہنگائی کی شرح بڑھ جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں بڑی کمی،سولر پینلز سستے ہو گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے ایران میں ایک جگہ کو نشانہ بنایا تھا،اس جوابی حملے پر مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ اضافہ ہوا تھا،جمعرات کے روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 87.58 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ روز یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ فیوچر 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.89 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر فروخت ہوا۔

مشرق وسطی میں کشیدگی کے دوران تیل کی قیمت میں مسلسل کمی سامنے آرہی تھی تاہم، یہ سلسلہ بالآخر ٹوٹ گیا اور جمعرات کے روز سے قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں