Monday, December 23, 2024
ہومBusinessجیل ملازمین کی موجیں ختم بجلی بلوں میں 10 ہزار سے 26...

جیل ملازمین کی موجیں ختم بجلی بلوں میں 10 ہزار سے 26 ہزار تک اضافہ 



(علی ساہی)بڑھتی ہوئی بجلی اور گیس کی قیمتیں، جیل ملازمین کی موجیں ختم،جیلوں سےملحقہ جیل ملازمین کی رہائشگاہوں پر بلز میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا۔

چھوٹے ملازمین کے بلز میں 55 فیصد اور افسروں کے بلز میں 45 فیصد اضافہ کیا گیا،آئی جی جیل آفس نے  نیا شیڈول جاری کر کے وصولی کاحکم دیدیا،دستاویزات کے مطابق 1 سے 5 سکیل کے ملازمین  کے بلز 4688 سے بڑھا کر 10 ہزار کر دیئے گئے،6 سے 10 سکیل کے ملازمین کے بلز 6055 سے بڑھا کر 11 ہزار کر دیئے گئے،11 سے 15 گریڈ کے ملازمین کے بلز 7053 سے 14 ہزار کر دیئےگئے۔
گریڈ 16 کے ملازمین کے بلز 9724 سے بڑھا کر 17 ہزار کر دیئے گئے،17 سے 19 سکیل کےافسران کے بلز12600 سے بڑھا کر 22 ہزار کر دیئےگئے،گریڈ 20 اور 21 کے ملازمین کے بلز 14400 سے بڑھا کر 26 ہزار کر دیئے گئے۔
 یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ،عمر ایوب نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں