Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessجی ایس ٹی حکومت کو کر رہا مالا مال، ستمبر ماہ میں...

جی ایس ٹی حکومت کو کر رہا مالا مال، ستمبر ماہ میں 1.73 لاکھ کروڑ روپے وصول


ستمبر 2024 میں گزشتہ سال کی یکساں مدت کے مقابلے 6.5 فیصد زیادہ جی ایس ٹی کلیکشن ہوا ہے، تازہ کلیکشن 1.73 لاکھ کروڑ روپے دیکھنے کو ملا ہے جو گزشتہ سال ستمبر ماہ میں 1.63 لاکھ کروڑ روپے تھا۔

جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس
user

جی ایس ٹی کلیکشن کے ذریعہ مرکزی حکومت خوب پیسہ حاصل کر رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر ماہ میں ہندوستان کو جی ایس ٹی سے گزشتہ سال کی یکساں مدت کے مقابلے 6.5 فیصد زیادہ کمائی ہوئی ہے۔ حالانکہ اگست 2024 کے مقابلے کلیکشن کچھ کم ضرور ہے۔ اگر بات 2024 میں ہوئی اب تک کی کمائی سے کی جائے تو 9 ماہ میں حکومت کو جی ایس ٹی سے 9 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رقم حاصل ہو چکی ہے۔ اگر 2023 کے شروعاتی 9 ماہ کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو یہ 8 لاکھ کروڑ روپے سے زائد تھا۔ یعنی رواں سال مرکزی حکومت کو جی ایس ٹی کلیکشن سے خوب فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

مرکزی حکومت نے ستمبر ماہ کے جی ایس ٹی کلیکشن سے متعلق جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں اس کے مطابق 1.73 لاکھ کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال اسی ماہ میں حکومت نے 1.63 لاکھ کروڑ روپے جی ایس ٹی کی شکل میں حاصل کیے تھے۔ حکومت کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ریفنڈ کے بعد ستمبر ماہ میں حکومت کا حتمی جی ایس ٹی کلیکشن سال در سال تقریباً 4 فیصد بڑھ کر 1.53 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

اگست میں جی ایس ٹی کلیکشن گزشتہ سال کی یکساں مدت سے 10 فیصد بڑھ کر تقریباً 1.75 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا تھا۔ اگست 2023 میں جمع حتمی جی ایس ٹی ریونیو 1.59 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ جولائی ماہ میں مجموعی کلیکشن 1.82 لاکھ کروڑ روپے رہا۔ 2024 میں اب تک مجموعی جی ایس ٹی کلیکشن 10.1 فیصد زیادہ 9.13 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے، جبکہ 2023 کی اسی مدت میں 8.29 لاکھ کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں