Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessحج 2025ء: فی حاجی 50 ڈالرز سستا

حج 2025ء: فی حاجی 50 ڈالرز سستا


—فائل فوٹو

حج 2025ء سستا کرنے کے لیے وزرات مذہبی امور کو پہلی کامیابی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کو فضائی سفر پر ہر حاجی کو 50 ڈالرز کم ادا کرنا ہوں گے۔

گزشتہ سال وزارتِ مذہبی امور نے ہر حاجی کا کرایہ 850 ڈالرز دیا تھا۔

اس مرتبہ وزارتِ مذہبی امور نے پی آئی اے سے 800 ڈالرز فی حاجی کرایہ طے کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور نے 35 ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا ہے۔

سعودی ایئر لائن بھی 35 ہزار مسافروں کو حجازِ مقدس لے کر جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں