Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessحکومتی پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر بحران کا شکار ہے چیئرمین اپٹما

حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر بحران کا شکار ہے چیئرمین اپٹما



(وقاص عظیم) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی ٹیکس پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ  ای ایف ایس کے تحت زیرو ریٹنگ کی بحالی کی جائے ۔

چیئرمین اپٹما آصف انعام کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر بحران کا شکار ہے ،ایس آر او 350 کے نفاذ سے ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی بندش سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی،انہوں نے کہاکہ  ایس آر او 350 کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید نقصان ہو رہا ہے ،حکومت ظالمانہ ٹیکس پالیسیوں کو ختم کرے ،ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید نقصان سے بچنے کیلئے فوری ترامیم کی جائیں ۔

چیئرمین اپٹما  نے کہاکہ  مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا خاتمہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خطرہ ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدی مینوفیکچرنگ کیلئے زیرو ریٹنگ کی بحالی کی جائے ،ٹیکس پالیسیوں سے ٹیکسٹائل سیکٹر تباہ ہو رہا ہے، لاکھوں ملازمتیں خطرے کا شکار ہیں ، سیلز ٹیکس کی چھوٹ کے خاتمے سے ملکی ویلیو ایڈیشن میں کمی ہو رہی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ 40 فیصدر سپنڈلز ناکارہ ہو چکے ہیں،حکومت کی  ٹیکس اقدامات پاکستان میں صنعتی زوال کو تیز کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکاروں کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے دبنگ اعلان کردیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں