Monday, December 23, 2024
ہومBusinessحکومت رواں سال کتنے ارب ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ حاصل کرسکی؟رپورٹ جاری

حکومت رواں سال کتنے ارب ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ حاصل کرسکی؟رپورٹ جاری



(وقاص عظیم)پاکستان نے پانچ ماہ میں2 ارب 66 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرلی، وزارت اقتصادی امور ڈویژن نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق نومبر میں94 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ حاصل کی گئی،جولائی سے نومبر تک 2 ارب 57 کروڑڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا،پانچ ماہ میں 9 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کو سعودی عرب کا پانچ ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ نہیں مل سکا ،اس کے علاوہ وزارت خزانہ کو چین سے چار ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ بھی موصول نہیں ہوا ۔

یاد رہے کہ حکومت نے رواں سال 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگا رکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے وار جاری،روپے کا بھرکس نکال دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں