اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہو گی۔ درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کی کمی کی گئی ہے۔