Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessحکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا،...

حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا، موڈیز


فائل فوٹو

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرہ کیا ہے کہ حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا۔

موڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کیلئے مذاکرات میں مددگار ہوگا، پاکستان نے شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد رکھ کر آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔

موڈیز کے مطابق مالی استحکام کے لیے ٹیکسوں میں اضافے اور شرح نمو پر انحصار کیا گیا ہے، اصلاحات پر قائم رہنا بجٹ اہداف کے حصول کے لیے اہم ہوگا۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے، مہنگائی کا اصلاحات کے پروگرام پر اثر ہوسکتا ہے، حکومت کے پاس مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات پر عمل مشکل ہو سکتا ہے۔

موڈیز نے کہا ہے کہ ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ہے، توانائی کے شعبے میں 1.4 ٹریلین روپے سبسڈی ظاہر کرتی ہے کہ اس شعبے میں اصلاحات محدود ہیں۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ آدھے سے زیادہ ریونیو کا سود پر خرچ ظاہر کرتا ہے بلند قرض کی پائیداری کے خطرات زیادہ ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں