Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessحکومت کا ایف بی آر کو گرین سگنل، نان فائلرز پر اضافی...

حکومت کا ایف بی آر کو گرین سگنل، نان فائلرز پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور


—فائل فوٹو

حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نان فائلرز کے خلاف پلان بی پر عمل درآمد کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سم بند نہ ہوئی تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لانے پر غور کیا جائے گا، نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس وصول کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، نان فائلرز کے موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس لانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بند کروانے کا ڈیٹا پی ٹی اے کے سپرد کر دیا گیا ہے، 15 مئی تک نان فائلرز کی سمز بند نہ کی گئیں تو ایف بی آر کمپنیز کے خلاف کارروائی پر غور کرے گا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم سے مشاورت اور ٹیلی کام کمپنیز کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 10 دن سے زائد گزرنے کے باوجود ٹیلی کام کمپنیوں نے سمز بند کرنے کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں