Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessحکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار مارکیٹنگ کمپنیوں...

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

24 نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےقیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیارختم کرنے کی ہدایت کردی ہے،قیمتیں بڑھانے کےنتیجے میں حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے،قیمتیں کم ہونے کی صورت میں حکومت کو مطلوبہ عوامی ستائش نہیں ملتی جس کی وجہ سےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ 

دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی،ان کاکہناہے کہ کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں