Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessحکومت کا کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی مرحلہ وار بند...

حکومت کا کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی مرحلہ وار بند کرنے پر غور



(24 نیوز )  وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتوں کے لیے گیس انتہائی مہنگی ہوچکی ہےاس لیے  حکومت کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی مرحلہ وار بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

  وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز  کا کہناہے کہ ایس آئی ایف سی کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے،مہنگی توانائی کے باعث کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتیں بند ہوجائیں گی ۔کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتوں کو چلانا مشکل ہوچکا ہے ، ایس آئی ایف سی نے صنعتوں کے لیے بجلی 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،نرخ کم ہونے سے صنعتیں بجلی پر منتقل ہو جائیں گی ۔

صنعتوں کی بجلی پر منتقلی سے 400 ارب روپے کا فائدہ ہے،صنعتوں کو بجلی 12 سینٹ فی یونٹ پر فراہم کی جا رہی ہے، علاقائی ممالک میں صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 7 سینٹ فی یونٹ ہے،مہنگی توانائی کے باعث کیپٹو پاور پلانٹس پر چلنے والی صنعتیں بند ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سونا پھر مہنگا، فی تولہ  نرخ میں بڑااضافہ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں