Monday, December 23, 2024
ہومBusinessحکومت کو پی آئی اے کی نجکاری میں مسائل درپیشصرف ایک بولی...

حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری میں مسائل درپیشصرف ایک بولی موصول



(ویب ڈیسک)کوئی بھی کمپنی یا فرم قومی ائیر لائنز کو خریدنے کیلئے تیار نہیں۔حکومت کو نجکاری کیلئے مسائل درپیش،ابھی تک صرف ایک بولی موصول ہوئی ہے۔

 بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے صرف ایک بولی موصول ہوئی، مجموعی طور پر 6 کنسورشیم خسارے میں چلنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے لیے بولی لگانے کے اہل تھے تاہم، ان میں سے 5 اس عمل سے دور رہے۔

وزارت نجکاری کے ترجمان احسن اسحٰق نے بلومبرگ کو بتایا کہ واحد بولی دہندہ نے منگل کی ڈیڈ لائن تک نجکاری کمیشن میں ٹرانزیکشن کے لیے ’ارنسٹ رقم‘ جمع کرا دی ہے۔

ضرورپڑھیں:نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردیں

بولی لگانے والوں کی جانب سے خریداری کا عمل مکمل کرنے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ارنسٹ رقم جمع کی جاتی ہے،اس سے قبل حکومت نے ایئر بلیو لمیٹڈ، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، ایئر عربیہ کی فلائی جناح، وائی بی ہولڈنگز پرائیویٹ، پاک ایتھنول پرائیویٹ اور رئیل اسٹیٹ کنسورشیم بلیو ورلڈ سٹی کو قومی ایئرلائن میں اکثریتی حصص کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت نے ابتدائی طور پر جون تک ایئر لائن کی نجکاری کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس معاملے میں تاخیر کی وجہ سے ڈیڈ لائن کو اکتوبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں