Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessحکومت کی آئی ایم ایف کو توانائی شعبے میں بہتری لانے کی...

حکومت کی آئی ایم ایف کو توانائی شعبے میں بہتری لانے کی یقین دہانی



(وقاص عظیم)آئی ایم ایف وفد سےوفاقی وزیر پیٹرولیم وپاورمصدق ملک نے ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں آئی ایم ایف کوتوانائی شعبےکی بہتری کیلئےحکومتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کےشعبے میں اصلاحات کیلئے حکومتی پلان سےآئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا،ملاقات میں توانائی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا گیا، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں طےشدہ شیڈول کےمطابق اضافہ کیا گیا، بجلی کی ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس بروقت لاگو کی گئیں، پاورسیکٹر کےسرکلر ڈیٹ میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کےہدف سےکم ہوا۔

ضرورپڑھیں:پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع،ابتدائی ملاقات میں مثبت پیغامات کا تبادلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نےدسمبرتک سرکلر ڈیٹ میں385ارب روپےتک اضافےکی اجازت دی، دسمبر 2023 تک پاور سیکٹر کے سرکلرڈیٹ میں 378ارب روپےکا اضافہ ہوا،رواں مالی سال پاور سیکٹر کا سرکلرڈیٹ 2310 ارب روپے تک رکھاجائےگا،پیٹرول،ڈیزل پرلیوی فی لیٹر 60 روپےکی بالائی حد تک بڑھائی گئی۔

یکم نومبر2023سےگیس ٹیرف میں تقریبا200 فیصد تک اضافہ کیاگیا،یکم فروری 2024 سے گھریلو صارفین کیلئےگیس67 فیصد تک مزید مہنگی کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں