Monday, December 23, 2024
ہومBusinessدسمبر کیلئے ایل این جی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

دسمبر کیلئے ایل این جی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری


 

دسمبر کیلئے ایل این جی سستی کر دی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ایل این جی 2.72 فیصد تک سستی کی گئی ہے۔ 

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔ جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔ 

اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل این جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ 

سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں