Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessرمضان میں بینکوں کے ذریعے لین دینے کرنے والوں کیلئے اہم خبر

رمضان میں بینکوں کے ذریعے لین دینے کرنے والوں کیلئے اہم خبر



(اشرف خان)رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے,سٹاک ایکسچینج کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات بینکس صبح 9 بجے سے 2 بجے تک کھلے رہیں گے،بینکس پیر سے جمعرات  پبلک ڈیلنگ صبح نو بجے سے دو بجے تک کریں گے،جمعہ کو بینکس ساڑھے آٹھ  بجے سے 1 بجے تک عوام کو سروس فراہم کریں گے ،رمضان المبارک میں بینکس عوام کو سروس بنا کسی وقفے کے فراہم کریں گے۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری اوقات کار جاری  کر دیئے گئے ہیں ،رمضان میں پیر سے جمعرات سٹاک مارکیٹ 9بجکر 17 منٹ پر کھلے گی،رمضان میں پیر سے جمعرات سٹاک مارکیٹ 1 بجکر 30 منٹ پر بند ہوجائے گی ،رمضان میں جمعے کو سٹاک مارکیٹ 9 بجکر 17 منٹ پر کھلے گی ،رمضان میں جمعہ کو سٹاک مارکیٹ 12 بجکر 30 منٹ پر بند ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نو منتخب وزیرخزانہ اورنگزیب خان نے استعفیٰ دے دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں