Monday, December 30, 2024
ہومBusinessرواں برس ترقیاتی بجٹ کتنا رکھا جائے گا؟ تجویز سامنے آگئی

رواں برس ترقیاتی بجٹ کتنا رکھا جائے گا؟ تجویز سامنے آگئی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی نجٹ 1500 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے شروع ہوں گے۔

24 نیوز کے مطابق آئندہ بجٹ میں انفراسٹرکچر کیلئے 824 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا،آئندہ بجٹ میں توانائی کیلئے 253 ارب ،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 279 ارب،بجٹ میں پانی کے منصوبوں کیلئے 206 ارب ،سماجی شعبے کیلئے 280 ارب،صحت کیلئے 45 ارب روپے ، تعلیم اور ہائیرایجوکیشن کیلئے 93 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظورکر لیا گیا۔ایس ڈی جیز کیلئے آئندہ مالی سال 75 ارب روپے خرچ کرنے کی منظوری دیدی گئی،غذائی و زراعت کیلئے 42 ارب ،گورننس کیلئے 28 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔سائنس و آئی ٹی کیلئے 79 ارب ،پیداواری شعبہ کیلئے 50 ارب،کے پی میں انضمام شدہ اضلاع کیلئے 64 ارب اورآزادکشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 75 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں