Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessرواں مالی سال چاول کی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم

رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم



(24نیوز) پاکستان نے رواں مالی سال 3 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول برآمد کر کے نئے ریکارڈ بنا دیئے۔
رائیس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن سابق چئیرمین رفیق سلیمان کاکہنا ہے کہ  چاول کی برآمدات میں  پچھلے سال کے مقابلے  40 فیصد کا بڑا اضافہ ہواہے ،  پاکستان نے 50 لاکھ ٹن سے زائد چاول کی برآمدات کرکے چاول کی برآمدات میں ریکاردڈ بنا دیا ہے،گزشتہ مالی سال 2 ارب ڈالر کے مقابلے رواں مالی سال 3.50 ارب ڈالر کا چاول برآمد ہوا،
انہوں نے بتایا کہ چاول کی برآمدات میں اضافہ سیلاب کے بعد ریکارڈ فصل کی پیداوار بنی جبکہ ٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات متاثر رہی۔  
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت چاول کی فصل کے رقبے میں اضافے کیلئے پلاننگ کرے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ کاشتکاروں کو سہولت دینے کیلئے منصوبہ بندی  کریں اور اب شرح سود میں فوری کمی کریں، 
انہوں نے حکومت سے  برآمدات بڑھانے کیلئے بجلی کی بلند قیمت میں کمی  کی بھی اپیل کی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور کارکردگی میں سب سے پیچھے، رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں