Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessرواں ہفتے 22 اشیاء مہنگی، 11 کی قیمتیں کم ہوئیں، ادارہ شماریات

رواں ہفتے 22 اشیاء مہنگی، 11 کی قیمتیں کم ہوئیں، ادارہ شماریات



ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ 78 فیصد کمی رونما ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 34 اعشاریہ 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے گیس، بجلی اور پیٹرول سمیت 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے دوران 11 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 کی قیمت میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 4 اعشاریہ 6 فیصد اور آلو 2 اعشاریہ 8 فیصد مہنگے ہوئے، یوں آلو 56 روپے کلو ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈوں کی قیمت میں 28 اعشاریہ 8 فیصد، مرغی 4  اعشاریہ 2 فیصد، پیاز 3 اعشاریہ 4 فیصد اور گڑ 1 اعشاریہ1 فیصد سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں انڈوں کی قیمت میں 114 روپے کی کمی سامنے آئی، جو 394 روپے سے کم ہو کر 280 روپے ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرغی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 450 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں