(ویب ڈیسک)ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالرمزید سستا ہونے کے بعد روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا، گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 128 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
کاروبارکے دوران انڈیکس 63 ہزار 865 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رہا تھا، پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہو کر 63 ہزار 737 پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی خلاف ورزی، میزائل پاکستان پر آ گرے،کتنے افراد جاں بحق؟ کتنے زخمی؟ افسوسناک خبر آ گئی