Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessروپیہ تگڑا انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

روپیہ تگڑا انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا



(24نیوز)تبادلہ مارکیٹ میں روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے66 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1180 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 98 ہزار979 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 4 چھٹیاں ،سرکاری اور نجی ملازمین کی موجیں لگ گئیں

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی۔ 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں