(اشرف خان ، ایاز رانا ) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، امریکی ڈالر مسلسل سستا ہونے لگا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر آج 20 پیسے سستا ہوگیا ، کمی کے بعد 277.96 روپے سے کم ہوکر 277.76 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ریکارڈقائم ہو گیا، تاریخ میں پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، لیکن کاروباری روز کے اختتام تک 100 انڈیکس 469 پوانٹس کے اضافے سے 97ہزار 798کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس 99ہزار 623 کی نئی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا،آج 45 ارب روپے مالیت 1 ارب 24 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔